ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرجیل میمن کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ  عمران خان نے توشہ خانہ سے چوری کئے گئے تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے۔ 2018 ، 2019 اور 2020 تین سال میں موصوف نے الیکشن کمیشن میں جمع کئے گئے گوشواروں میں توشہ خانہ کے تحائف کا ذکر نہیں کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سیاست سے گند صاف ہوگیا۔  عمران خان کی گندی ذہنیت سے نوجوان نسل بے راہ روی اختیار کر رہی تھی۔ عمران خان بدیانت ثابت ہو گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فارین فنڈنگ کیس میں منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ دوسروں پر الزامات لگانے والے آج خود پھنس گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں