ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی شریک ہوئے۔وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔

انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کیے وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلی سندھ نے کراچی سرکولر ریلوے (کے سی آر) کی تعمیر اور تھر کول مائین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں