ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: عالمی کھلاڑیوں کی بابراعظم کے ٹاپ اسکور بنانے کی پیش گوئی

لاہور: بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ میں بابراعظم کے ٹاپ اسکورر بننے کی پیشگوئی کردی۔

سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ پاکستانی کپتان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کو بیٹنگ کرتے دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے،  ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی بڑے پرسکون انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھاتے ہیں۔

ویندر سہواگ کی تائید کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ کئی شاندار شراکتیں قائم کی ہیں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں جنھوں نے تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں، ان کو ہی ورلڈکپ کا ٹاپ اسکورر ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں