کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف، موسم خشک اور صبح کے اوقات میں کہر چھائے رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج (پیر)موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے اوقات میںشہر میں ہلکی دھند چھائی ہوئی تھی جس کے پیش نظر شہر کے مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکوشہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی تھیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے صبح کے اوقات میں دھندچھائے رہنے کا امکان ظاہرکیا