ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعظم سواتی تشدد کیس میں ایک اور سینیٹر طلب

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی پر مبینہ تشدد کیس میں سپریم کورٹ نے اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کو پیر کو صبح دس بجے طلب کیا ہے۔ ڈی جی ہیومن رائٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپکی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں۔
اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔
خط میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے بارے تفصیل دی گئی تھی۔ خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں