ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کا بھارت کے ساتھ اظہارِ افسوس

ترکیہ نے بھارت میں کیبل پُل ٹوٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کل، بھارت کے صوبہ گجرات میں پُل ٹوٹنے کے نتیجے میں انسانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہوا ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، بھارت کے عوام، حکومت اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ قلبی اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں”۔

واضح رہے کہ کل بھارت کے صوبہ گجرات کے قصبے موربی  میں دریائے مچھو پر واقع کیبل پُل ٹوٹ گیا۔ حادثے کے وقت پُل پر کم از کم 500 افراد موجود تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے حادثے میں 141 اموات کا اعلان کیا تھا

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں