ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

 اسلام آباد:بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔ بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار۔

 ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔

 قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں