ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی تقاریر ٹی وی پر دیکھانے پر پابندی لگادی گئی

پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کر تحت عائد کی گئی۔
عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیئے۔عمران خان کی تقاریر ٹاک شوز میں بغیر ایڈیٹوریل نگرانی کے نشر کی گئیں۔ پیمرا کے مطابق تقاریر سے عوام میں نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان اب ٹی وی کے محتاج نہیں رہے بلکہ ریٹنگ کے لیے نیوز چینل کو عمران خان کی خرورت ہے۔ ویسے بھی سوشل میڈیا پر دن رات عمران خان عمران خان ہی رہتا ہے۔
خیال رہے اس سے پہلے الطاف حسین اور نواز شریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ پیمرا ایک فعال ادارہ نہیں رہا جس کی وجہ سے نیوز چینلز قوانین کی پاسداری نہیں کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں