ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو سعودی عرب کیوں پہنچ گئے؟

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 9 اور 10 نومبر 2022 کو مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی سیاسی اور سلامتی امور کی مشترکہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔
سرکاری مصروفیات کے علاوہ وزیر خارجہ مقامی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں