ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وسط مدتی انتخابات: ری پبلکنز کی ایوان نمائندگان میں 209 نشستیں

واشنگٹن: امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے برتری حاصل کر تے ہوئے 209نشستیں جیت لیں۔

 سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے مزید 9 نشستیں درکار ہیں جبکہ ڈیموکریٹس 191نشستیں جیتیں میں کامیاب ہو سکے ہیں ، سینیٹ میں بھی ری پبلکنز 49 نشستوں پر کامیاب ہو کر آ گے ہیں اور  ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں 48 نشستیں حاصل کی ہیں۔

فیصلہ کن برتری کیلئے سینیٹ کے ایری زونا، نیواڈا کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح اکثریت حاصل نہ کرنے پر جارجیا میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس امیدوار 6 دسمبر کو دوبارہ مدِمقابل ہوں گے،ایری زونا میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو سابق امریکی ری پبلکن صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے فراڈ کا ثبوت قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں