ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی استنبول کے لئے براہ راست پرواز

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر استنبول کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔ پی آئی اے کی پروازوں کی شروعات دونوں اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تجدید نو ہے۔
پاکستان اور ترکیہ میں مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔
پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔ لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ کراچی سے فی الا حال کوئی پرواز نہیں ہوگی۔
لاہور ائر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایوایشن نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں۔ پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکی کے سفارتی تعکاقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے طور پر کیا گیا ہے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں