ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اور تدفین

لکی مروت توقیر زیدی

لکی مروت میں علی الصبح نا معلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نما، جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری، آر پی او بنوں اشفاق خان، ڈی پی او لکی مروت ضیاء الدین، ڈپٹی کمشنر لکی مروت، پاک فوج کے افسران سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے، اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کی میتوں کو سلامی دی اور بعد ازاں شہداء کہ میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کو سپرد خاک کردیا جائے گا۔آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہید پولیس اہلکاروں کو شہداء پیکج دینے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی کفالت ہماری ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں