ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کی تعیناتی، آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اور بیرون ممالک بھی پاکستانی آرمی چیف کی تعیناتی پر بحال و مباحثہ میں لگے ہوئے ہیں۔ ہر سمت بس اسی پر سوال و جواب کیے جارہے ہیں۔ اس اہم ترین تعیناتی پر ملکی سیاسی جماعتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ اسی سلسلے میں سابق صدر آصف علئ زرداری ہنگامی بنیاد پر اسلام آباد چلے گئے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری آرمی چیف تعیناتی پر اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر اتحادی جماعتوں سربراہان سے حتمی مشاورت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اہم تعیناتی پر رائے طلب کی گئی ہے۔ سابق صدر کافی وقت بعد اسلام آباد آئے ہیں۔ سابق صدر زرداری بیماریوں کے باعث سیاسی سرگرمیاں کئی ماہ سے ترک کی ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں