ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم راولپنڈی ایکسپریس’ میں شعیب اختر کا کردار عمیر جسوال نبھائیں گے

راولپنڈی:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس’ میں مرکزی کردار عمیر جسوال نبھائیں گے۔

رواں برس جولائی میں شعیب اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے،شعیب اختر نے فلم کی جھلک انسٹاگرام پرشیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بائیوپک میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے،تاہم اس فلم میں شعیب اختر کا کردار کون نبھائے گا اس حوالے سے کسی کو کوئی معلومات نہیں تھیں جب کہ اب اس اداکار کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

شعیب اختر کا کردار عمیر جسوال نبھائیں گے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر فلم کے کردار کی جھلک شیئر کی ،عمیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں، میں شعیب اختر کا کردار نبھائوں گا، بڑے پردے پر لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں