ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں