ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر میں فیفا عالمی کپ کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے البیت اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب میں فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فیفاعالمی کپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں نےتمام قومیتوں اور عقائد کے لوگوں کو جمع کردیا ہے۔

انھوں نے خیمے کی شکل کے البیت اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے عرب دنیا سے، میں  عالمی کپ 2022 میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔یہ کتنا پیارا سماں ہے کہ لوگ اپنے تنوع کا جشن منانے کے لیے انہیں تقسیم کرنے والی چیزوں کو ایک طرف رکھ سکتے ہیں اورفٹ بال کا ٹورنامنٹ ان سب کو ایک ساتھ لاتا ہے

میزبان قطراور ایکواڈور کے درمیان پہلے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان اور مصر، ترکیہ اورالجزائرکے صدورکے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس بھی موجود تھے۔

میچ کے آغاز کے وقت البیت اسٹیڈیم میں بہت سی نشستیں ابھی خالی تھیں اورایکسپریس وے پرٹریفک پھنس جانے کی وجہ سے لوگ بروقت پہنچ نہیں پائے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں