ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کا جنازہ نکل چکا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیر ٹیکر کا دوراینہ بڑھوانا چاہتا ہے اورمن پسند کی تعیناتی بھی چاہتا ہے ،ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے،پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں، شیخ رشیداحمد نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ کرونا یا ڈرونا کا فیصلہ بھی 72 گھنٹوں میں ہو جائے گا،26نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے،شیخ رشید نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدر کو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے، عمران خان کو کسی کی تعیناتی پے اعتراض نہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پے نہیں اٹھائے گا اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا، آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں