ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر داخلہ کا بغیر سمری آرمی چیف تعیناتی کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ رشید

   راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  نے کہا  ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔ 

ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے، سب اچھا نہیں کیونکہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہرا ونہیں آئے گا، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسانفسی کا عالم ہے لیکن 5 دن انتہائی اہم ہیں اور پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے، کیر ٹیکر کی مدت نہیں بڑھ سکتی۔ 

خود ہی اثاثوں کے ریکارڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 نومبر 2بجے راولپنڈی عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں