کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا میں اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کےگن مین نےاسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنا دی ۔ سرکاری گن مین کی فائرنگ سے دو ڈاکوہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس کوحاصل ابتدائی معلومات کےمطابق اسٹنٹ کمشنر کےدفتر کےگیٹ کےسامنے ایک سستا آٹا فروخت کرنےوالا ٹرک موجود تھاجہاں چار ڈاکوں نے ٹرک پر چڑھ کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تودفترمیں موجود گن مین نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوا۔ اس ہی دوران دو ڈاکو فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، خنجر اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پونے ایم ایل سی انتخاب میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بی جے پی کو دیا دھچکا، آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان
- ’دہلی پولیس کو لگتا ہے، اس استحصال سے ہم ڈر جائیں گے‘، سنسد مارگ تھانہ کے باہر نوجوانوں پر کارروائی سے کانگریس ناراض
- ’واہ، اب ممبئی پولیس؟‘ بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ملک چھوڑنے کا نوٹس ملنے پر کرن راؤ نے کیا طنز
- جین-زی طبقہ آج کناٹ پلیس میں نکالے گا ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ، ٹریفک پولیس نے جاری کی ایڈوائزری
- ’گاڈ فادر آف اے آئی‘کا طاقتور اے آئی کی نگرانی کے لیے بڑا مطالبہ!