ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست ورجینیا کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے وال مارٹ سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے،

فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ورجینیا کے چیسپیک شہر میں تھینکس گِونگ ڈے منانےکی چھٹی سے قبل پیش آیا.

پولیس نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے،پولیس کا کہناتھا کہ انہیں یقین ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہوگیا ہے تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ حملہ آور کی موت کیسے ہوئی،وال مارٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں اس المناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں