ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے تیل کی خریداری، پاکستان کو امریکا کا گرین سگنل مل گیا

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباؤ ہے، ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ لمبے عرصے تک روسی تیل پر دار و مدار کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔تحریک طالبان پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاہدہ توڑنے پر ترجمان نے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں