ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سستے شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبرچوتھا ہے 

 لندن: اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں کراچی کو کو دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کرلیا گیا۔ اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ نے دنیا کے مہنگے اورسستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔ 

کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ نیویارک اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔

 سالانہ سروے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس ، زیورچ، جینیوا، سان فرانسسکو، پیرس اورکوپن ہیگن شامل ہیں۔ کراچی کے علاوہ بنگلور، احمد آباد، الماتے، تاشقند، تیونس، تہران، طرابلس اور دمشق دنیا کے سستے ترین شہرہیں۔سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھا اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں