ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں مذہبی آزادی کی پامالی پرامریکی جانبداری، فہرست سے نام غائب

امریکا نے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھارت کا نام غائب کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے 10 ممالک کی فہرست جاری کردی گئی تاہم حیرت انگیز طورپر اس میں اپنے مسلمان شہریوں اورکشمیریوں پر مذہب کی بنیاد پر بدترین ظلم کرنے والے بھارت کا نام شامل نہیں ہے۔
اس کے برعکس امریکا نے امتیازی سلوک کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کا نام فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایران، شمالی کوریا، سعودی عرب اور دیگرممالک بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کو لسٹ میں شامل نہ کرنے پرمحکمہ خارجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سنگین ترین مذہبی خلاف ورزیاں کرنے والے بھارت کا نام فہرست سے نکالنا سمجھ سے باہر ہے۔کمیشن نے محکمہ خارجہ کی جانب سے ان کی دی گئی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بھی مایوسی کا اظہارکیا۔
امریکی محکمہ خارجہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998 کے قانون کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کرتا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک پر منظم طریقے سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا جاتا ہے۔
منبع : ایکسپریس نیوز

The post بھارت میں مذہبی آزادی کی پامالی پرامریکی جانبداری، فہرست سے نام غائب appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں