ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر میں ٹھنڈ و سرد ہوائوں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافے کے باعث لوگ گھروں میں محصور

سکھر: سکھر میں ٹھنڈ و سرد ہوائوں کا راج ،ٹھنڈ میں اضافے کے باعث لوگ گھروں میں محصور، درجہ حرات بڑھ گیا ،،گرم کپڑوں و ڈرائی فروٹ خریداری عروج پرہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سرد ہوائیں چلنے کیساتھ ساتھ سردی میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔

سردی میں اضافے کے بعد جہاں گرم کپڑوں کی مانگ اضافہ ہوا ہے وہی شہری بھی ٹھنڈ کے باعث گھروں میں محصور دیکھائی دیتے ہیں سردی کے بچنے کیلئے شہریوں کی جانب سے گرما گرم چٹ پٹے کھانوں سمیت سمیت ڈرائی فروٹ اور حلوہ جات کا استعمال بڑھا ہے تو دوسری جانب سکھر شہر میں گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں