ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سیاحوں کے لیے خطرناک ترین ملک بن گیا ہے ،امریکی جریدہ

واشنگٹن:امریکی جریدہ سوفٹسٹ نے بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

سروے کے مطابق بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں اور اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔

رپورٹ میں سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے وہ بھارت کا رخ کرنے سے گریز کریں، حال ہی میں ایک خاتون یوٹیوبر کو ممبئی میں لائیو سٹریم کے دوران سڑک پر سرعام ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔رپورٹ میں بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لیے ناقص قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کی 1 ارب 30کروڑ کی آبادی انتہائی غریب ہے جبکہ دولت صرف چند خاندانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں