ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی کےحکومت بھتہ خوری قابو کرنے میں ناکام

کے پی کےحکومت بھتہ خوری قابو کرنے میں ناکام

پشاور: خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے، پی ٹی آئی  کے تاجروں نے پشاور میں بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہوکر پارٹی چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔

پشاور میں بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بموں سے حملوں پر تاجر شدید پریشان ہیں جس کے باعث انصاف ٹریڈرز ونگ کے تاجروں نے عمران خان کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے تاجروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے۔

تاجروں نے خط میں کہا ہے کہ پشاور میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے، صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتے اور اغوا کی وارداتوں پر پریشان ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں گلبہار میں کسٹم افسرکو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا، تاجر رہنما کے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا تھا، صورتحال درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ پی ٹی آئی کے تاجر ونگ نے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں