ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت:ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست بہار کے ضلع سارن میں  گزشتہ منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا  تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ ریاست بہار میں  شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں