لاہور:انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی حمایت میں قومی ٹیم کے دو اہم پلیئرز نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا۔
کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گرانڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔
Babar Azam hamari or Pakistan ki Shan, jaan or pehchan hai. Wo Hamara kaptaan hai or rahe ga. Kuch or #sochnabhimanah hai.
Please support this team. Yahi team hame jitaye gi bhi. Kahani abhi Khatam nahi howi. #Respect pic.twitter.com/WyjW98pJuA
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) December 20, 2022
دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث راؤف نے ٹوئٹ کیا، شاہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہیگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے۔
Ap hamaray leader ho or raho ga hamesha inshallah❤️#sochnabemanahai #Respect pic.twitter.com/Qfe4hY9bp4
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 20, 2022
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
