ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کی سندھ حکومت کو ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں واپس لینے کی ہدایت

کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی میں ڈی ایم سی شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

خط میں کہا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول  جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں