ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا پاکستان کی فلم “جوائے لینڈ” آسکر ایوارڈ جیت لے گی؟

’جوائے لینڈ‘ آسکرز کی شارٹ لسٹ میں شامل پہلی پاکستانی فلم ہے جس کے بارے امید کی جارہی ہے کہ فلم آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اب ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے کیونکہ اسے دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی ڈائریکٹر، رائٹر و اداکار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو آسکرز کے 95ویں ایوارڈ میلے میں انٹرنیشل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔ تاہم پاکستان میں اس فلم کی نمائش باعث تنازع رہی ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اب بھی اس کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔’جوائے لینڈ‘ لاہور کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے محنت کش شادی شدہ نوجوان کی کہانی ہے، جو ایک ڈانس تھیٹر میں شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس جینڈر سے محبت کر بیٹھتا ہے۔ فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثنا جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔آسکرز کے 95ویں ایوارڈ شو کے جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں برس مجموعی دس کیٹیگریز میں دنیا بھر سے فلموں کو نامزد کیا گیا ہے اور انٹرنیشنل کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کی جانے والی 15 فلموں میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ بھی شامل ہے۔دنیا بھر سے 92 ممالک اس کیٹیگری میں شامل ہونے کے اہل تھے تاہم صرف 15 ممالک کی فلموں کو منتخب کر کے آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔آسکرز کے لیے نامزد فلموں کی ووٹنگ 12 سے 17 جنوری تک ہو گی۔ نامزدہ فلموں کے اگلے مرحلے کی فہرست کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا۔ آسکرز ایوارڈ کا میلا 12 مارچ کو ہالی وڈکے مشہور ڈولبی تھیٹر میں سجے گا۔پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ‘کانز’ میں ایوارڈ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی تھی۔کانز فلمی میلے میں جوائے لینڈ نے دو کیٹیگیریز میں ایوارڈز حاصل کیے۔تنازعات، افواہوں اور قیاس آرائیوں کے درمیان، متعدد بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایوارڈز اور داد وصول کرنے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ملک میں نمائش کے لیے پیش کرنے سےایک روز قبل 17 نومبر کو پاکستان کے آبادی کی لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا اسےملک کے مختلف حصوں میں نمائش کے لیے ریلیز کی اجازت دی گی تھی۔فلم کی ریلیز سے متعلق 17نومبر کو جاری ہونےوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ فلم ’اگلے احکامات تک‘پنجاب کے سینما گھروں میں نہیں لگائی جا سکتی۔سرکاری حکمنامہ ’جوائے لینڈ‘ سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک دھچکے سےکم نہیں تھا۔اب ایک مرتبہ پھر آسکرز ایوارڈ کی انٹرنیشل فیچر فلم کیٹگری میں شارٹ لسٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اس خوشی کا جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں