ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیخلاف سیریز کےلئے آسٹریلیا کی 13رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان

میلبورن:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا،

پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 16جنوری سے 21جنوری تک برسبین اور سڈنی میں کھیلی جائے گی،آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی خواتین ٹیم کا اعلان

تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13رکنی اسکواڈ میں ڈارسی بران، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گی،تین ون ڈے میچز 16، 18اور 21جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی 20میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں