ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بابر میرے لیے سلیکٹرز سے بات کرے، عمر اکمل

 لاہور:قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو کبھی نہیں کہا کہ مجھے ٹیم میں لیں لیکن ان سے درخواست ہے کہ میرے لیے بات کریں،

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کے دوران صحافی نے عمر اکمل سے آصف علی اور خوشدل شاہ کو زیادہ اور انہیں کم چانس دیے جانے سے متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف مجھے کم بیک سیریز کروائی گئی اس سیریز میں، میں پہلی گیند پر ہی آﺅٹ ہوگیا اگر اس مرتبہ میں سیٹ ہوکر آﺅٹ ہوتا تو بات بھی نہ کرتا، میرے پورے کیرئیر میں 3بار میں نے کم بیک کیا لیکن تینوں ہی مرتبہ مجھے نہیں پتا تھا کہ میں کیوں ڈراپ ہوا۔ 

عمر اکمل کہا کہنا تھا کہ مجھے فرسٹ کلاس کرکٹ کیوں نہیں دی جاتی، میں بورڈ سے صرف اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ مانگ رہا ہوں کیوں کہ اگر میں نے فرسٹ کلاس میں پرفارم کرلیا تو آگے کے دروازے بھی میرے لیے کھل جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں