ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیمرون گرین کو نوٹوں سے بھرا بیگ کا نیا نک نیم مل گیا

لندن:ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں ریکارڈ 3ملین ڈالر کا معاہدہ پانیوالے ہموطن کیمرون گرین کو نوٹوں سے بھرا بیگ کا نیا نک نیم دے دیا،

ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں سپراسٹار بننے کے بعد اپنے تجربے کی بنیاد پر ساتھی پلیئر گرین کو بہت زیادہ دباو اور توقعات سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ انھوں نے کیمرون گرین کو نیا عرفی نام منی بیگز بھی دیا۔

وارنر کا کہنا تھا کہ منافع بخش انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے مہنگے آسٹریلوی کھلاڑی بننے کے بعد گرین کے لیے سنگین مضمرات ہیں، 23سالہ آل راونڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے۔

وارنر کا کہنا تھا کہ گرین کو شدید دباو اور اپنے پیاروں سے طویل عرصے سے دور رہنے کا بھی حوصلہ رکھنا ہوگا،وارنر نے مزید کہا کہ وہاں گرین کو بہت دباو ہوگا، بہت زیادہ توقعات ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں