ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب میں سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سرکاری سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خالد بن قرار نے دسمبر2018 تک سرکاری سیکورٹی ایجنسی میں ڈائرکٹر کے فرائض انجام دئیے تھے۔ انہیں ریٹائرمنٹ لینے کو کہا گیا تھا جس کے بعد خالد بن قرار کیخلاف ستمبر2021 میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس ملوث تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں