ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے چینی وزیرخارجہ پہلا غیر ملکی دورہ پاکستان کا کریں گے

نئے چینی وزیرخارجہ پہلا غیر ملکی دورہ پاکستان کا کریں گے

بیجنگ:چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ رواں سال کے تیسری سہ ماہی میں پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔

وہ اس سے قبل بحیثیت اسسٹنٹ وزریر خارجہ کے نوازشریف کی حکومت میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کن چینی صدر زی جن پنگ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، چینی وزیر خارجہ بیجنگ میں تعینا تی سے قبل امریکا میں سفارتکار کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

نئے چینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی تو اس وقت یہ پیغام ملا تھا کہ جب بھی چینی وزیر خارجہ کا بیرون ممالک کے دوروں کا پروگرام بنا وہ پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کن گینگ کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے جس کا چینی وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں