ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کی بحریہ کی کارروائی،4 ٹن منشیات قبضے میں لے لیں

ابوظہبی:فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لیں، فرانسیسی فریگیٹ عالمی اتحاد کمبائنڈ ڈیوٹی فورس 150کے فریم ورک کے اندر کام کر رہا تھا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500کلو ہیروئن اور3500کلو بھنگ برآمد کرلی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں موجود بحریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50ملین یورو (5کروڑ 32لاکھ ڈالر سے زائد) ہے، یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں