ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا 40لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا۔

پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر  ‘Tesla US 24’رکھ دیا تھا۔

ابتدائی طور پر ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی،بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24ہی رہا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں