کراچی:دو روز قبل سی ویو کے پاس سمندر میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوروز قبل ساحل سمندر کے قریب سے لڑکی کا بیگ ملا تھا جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکیتھی، اب لڑکی کی لاش بھی مل گئی ہے، تفتیش جاری ہے اور واقعے کا مختلف پہلووں سے جائزہلے رہے ہیں۔
لڑکی کے والد نے بتایا کہ بیٹی جمعہ کو گھر سے ویٹرنری اسپتال گئی تھیجہاں وہ نوکری کرتی تھی، بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہویٹرنری اسپتال کے مالک اور ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ابتدائی طورپر لگتا ہیکہ لڑکی نے ذہنی دبا میں آکر خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا پوسٹمارٹم جناح اسپتال میں ہو گا جس کے بعد حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔
