ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 معیشت کے خراب حالات تو خود پی ٹی آئی چھوڑ کر گئی تھی، گورنر سندھ

 کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ معیشت کے خراب حالات تو خود پی ٹی آئی چھوڑ کر گئی تھی، خان صاحب کے دور میں سات مرتبہ فنانس سیکریٹری کوتبدیل کیا گیا، تین مرتبہ خود وزیر خزانہ کو تبدیل کیا گیا، انہیں خود سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ معیشت کو کیسے سنبھالیں؟

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،کراچی کی قیادت ایم کیو ایم میں شامل ہونا چاہتی ہے ،مجھ سے رابطہ کیا ہے،میں نے ان سے کہا ہے کہ آپ خالد مقبول صدیقی سے براہ راست رابطہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ  مناسب نہیں کہ میں وفاق کا نمائندہ ہوتے ہوئے سیاسی معاملات میں مداخلت کروں،عنقریب عمران خان پیچھے مڑکر دیکھیں گے تو بااعتماد لوگ نظر نہیں آئیں گے،میں سبھی جماعتوں کا گورنر ہوں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا معاملہ ریاست کے ساتھ ہے اب ریاست جانے اور الطاف حسین جانیں، بارہ ربیع الاول بروز اتوار میری گورنر شپ کا نوٹی فکیشن جاری ہوا تو میری اللہ تعالی سے دعا تھی کہ مجھ سے کوئی ایسے کام ضرور لے جو یاد رکھے جائیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نفرتوں اور قومیتوں میں اتنا بٹ چکے ہیں کہ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر رہے اور اس عدم برداشت کی وجہ سے پورے صوبے بشمول کراچی نے بہت کچھ جھیلا، جو کہ معیشت اور روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا اب مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں