لاہور :وفاقی وزیر ہواباز سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی آئی ہوئی ہے جس نے ملک میں عذاب ڈالا ہوا ہے، سیاست دان اتنا لڑتے ہیں کہ ایک کی چونچ اور ایک کی دم رہ جاتی ہے کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کو مائنس نہیں کیا جاتا وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہوتا ہے، پنجاب میں پرویزالہٰی چلے بھی جائیں ہماری حکومت آ بھی جائے تو سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اداروں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، جلد نتائج سامنے آجائیں گے،مرکز اور صوبوں میں اختلاف رہاہے مگر ملکی مفاد کے لیے آگے جانا ہوگا،احتساب قبر میں ڈال دیا گیا،مائنس کسی کو نہیں کیاجاسکتا،، کسی کو پھانسی لگا کر ،جیلوں میں ڈال کر مائنس نہیں کیا جا سکتا، ذوالفقار علی بھٹو کو قبر میں ڈال دیا گیا، مائنس نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو کھینچاتانی کے بجائے معاشی استحکام کے لیے سوچنا چاہیے،وفاقی حکومت تنہا سیاسی استحکام نہیں لاسکتی ،سیاسی استحکام کے لیے آگے آنا تمام جماعتوں کی ذ مہ داری ہے ،سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے ،سب کو ہمت کرکے ایک دوسرے سے بات کرنی چاہیے، سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب آیا خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے مرکز کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا،ہم سے جو ممکن ہوا ریلوے کے کی بہتری کے لیے کریں گے،ریلوے کو بہتر بنانے کےلیے ریاستی تعاون کی ضرورت ہے،ہم شفاف اور بہترین پلان لیکر پیش ہوں گے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے لائف لائن ہے ،سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق کیس لگ گیا ہے۔
