ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

کراچی:خوردنی تیل سے لدے جہازوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ملک میں گھی اور تیل کی قیمت میں بڑے اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔خوردنی تیل سے لدے 10 سے زائد جہاز کلیئرنس نہ ملنے پر کراچی اور گوادر پورٹ پر کھڑے ہیں۔

ان جہازوں کو تاحال لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) بھی نہیں مل سکا جبکہ پاکستان میں خوردنی تیل کا اسٹاک صرف 3 ہفتے کے لیے رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلیرئنس نہ ملنے والے ان 10 جہازوں پر ایک لاکھ 75ہزارٹن خام مال موجودہے۔بینکوں کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے اور پورٹ پرکلیئرنس کے لیے ریٹائرنگ دستاویزات جاری نہ کرنے کے باعث خدشہ ہے کہ آٹے کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو گھی اورتیل کے بحران کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

حکام درآمد کنندہ نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے باوجود ایل سی نہیں کھولی جارہی، کنٹینرز فوری کلیئر نہ ہوئے تو بحران ہی نہیں، قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی سالانہ طلب 45 لاکھ میٹرک ٹن ہے، 90 فیصد خوردنی تیل درآمد کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں