ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی 2022 سےگیس 74 فیصد تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے گیس 74.42 جب کہ سوئی سدرن کے لیے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ اوگرا نےگیس کی قیمت بڑھانے کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس پر 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے لیے گیس پر 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے۔سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فیصلے پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اطلاق جولائی 2022سے ہوگا، وفاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں