ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ،پرانی حج پالیسی بحال

سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ، پرانی حج پالیسی بحال

ریاض:سعودی وزات حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں کو ختم جبکہ پرانی حج پالیسی کو بحال کر دیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ 7 لاکھ 79 ہزار 210 تک بڑھا دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں ایکسپو حج کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا جبکہ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے جبکہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی انشورنس 73 فیصد کم کر کے 29 ریال جبکہ عمرہ زائرین کی انشونس 63 فیصد کم کر کر کے 88 ریال کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں