ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان بغیر مشاورت کے فیصلے پارٹی پر مسلط کرتے ہیں، چوہدری سرور

اسلام آباد:سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیرِ اعظم بننے میں سابق آرمی چیف کا بہت بڑا کردار رہا ہے، لہذا تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید مناسب نہیں ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہاکہ قمر جاوید باجوہ نے بجٹ منظوری سے لے کر اعتماد کے ووٹ تک ہر موقع پر عمران خان کی بھرپور مدد کی تھی،’بزدار اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری عمران، اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کی بنیاد بنے،عمران خان بغیر مشاورت فیصلے پارٹی پر مسلط کرتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ مناسب رویہ نہیں ہے کہ میں کل تک عمران خان کے ساتھ تھا اور آج جب میں گورنر نہیں رہا تو ان کی ذات پر تنقید شروع کردوں، “میں سمجھتا ہوں کہ ٹکر اس وقت لینی چاہیے جب آپ اقتدار میں ہوں اور جب آپ اقتدار میں نہیں تو لڑائی ختم کردینی چاہیے۔”

چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان نے انہیں گورنر شپ سے ہٹا دیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ عمران خان کی ذات پر حملے شروع کردیں، وہ مسائل پر بات کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کی خامیوں کو بھی سامنے لاتے ہیں لیکن ذاتی حملے نہیں کیے جانے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں