ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اور ق لیگ متحد ہیں، پنجاب  میں سازش ناکام ہوگی، عمران خان

imported gang

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی متحد ہیں، پنجاب میں ہونے والی سازش ناکام ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان  سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی صورت حال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام کے معاملے میں اندھی ہو چکی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ملکی آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فرحان خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر سارا جسم زخمی کیا گیا۔ ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اہل خانہ کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی متحد ہیں، وفاقی وزرا کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہم نے سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چاہے فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی، شہبازشریف اور رانا ثنا کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثناکا مقدر بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں