ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت 2 روزہ دورہ یو اے ای کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل تیاری کے ساتھ یو اے ای کے دورے پر جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورہ یو اے ای کے حوالے سے بدھ کو جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وسیع مواقع موجود ہیں جن کا دونوں ملکوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر کل  جمعرات سے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔دورے کے دوران دو طرفہ باہمی معاشی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے وزیراعظم اماراتی رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں