ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے 5 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان

 لاہور : تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آنے والے 5 ارکان کی نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا آپریشنز اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود اسمبلی نہیں آئے، پانچوں کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

 اظہر مشوانی نے مزید تفصیلات کے لیے اگلی ٹوئٹ میں اراکین کی تعداد بھی بتائیں، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 180 ہے، ان 5 کو نکال کر گزشتہ رات 175 کی تعداد تھی، ق لیگ کے 10 اور ایک آزاد امید وار کے ساتھ 186 ووٹوں سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں