ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس جاری کردئیے گئے۔ نوٹس میں عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نوٹس میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف انحراف کاڈکلریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے  پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں