ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین، دارالحکومت کیف پر تازہ میزائل حملے

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میئروتالی کلیچکو نے بتایا کہ دنیپرو ضلع میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

کلیچکو نے ٹیلی گرام پر لکھاہے کہ  دنیپرو ضلع میں دھماکے ہوئے ہیں۔ تمام افسران جائے وقوعہ پر جا رہے ہیں، عوام  پناہ گاہوں میں رہیں۔”

میزائل کے ٹکڑے کیف کے ہولوسیو  محلے میں بھی گرنے کی اطلاع دینے والے  کلیچکو نے کہا کہ اس محلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن نے بھی  ایک بیان  جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کیف پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں