پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔
،محمود خان نےکہا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی، تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے، وزیراعلی پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔
